انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی ان کی تصویر ، اب فلم میں بنیں گے وزیر اعظم مودی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-Apr-2018

وزیر اعظم مودی کے ہم شکل ایم پی رام چندرن جلد ہی ایک فلم میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کا کردار ادا کیا ہے۔ کیرالہ کے رہنے والے رام چندرن کی تصویر 2017 میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی ۔ اس تصویر میں وہ وزیر اعظم جیسے ہی نظر آرہے ہیں۔

رام چندرن کنڑ فلم اسٹیٹمنٹ 8/11 میں نظر آئیں گے ۔ یہ فلم 8 نومبر 2016 کو ہوئی نوٹ بندی پر مبنی ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں کروڑوں افراد متاثر ہوئے تھے ۔ کم بجٹ والی اس فلم کو اپپی پرساد نے ڈائریکٹ کیا ہے

کنور ضلع کے پیانور کے رہنےو الے رام چندرن اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کررہے تھے ۔ اس دوران کالج کے ایک طالب علم نے ان کی تصویر کھینچ کر فیس بک پر اپ لوڈ کردی ، جو وائرل ہوگئی ۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن تھا “پیانور ریلوے اسٹیشن پر وزیر اعظم مودی “۔

رام چندرن نے نیوز 18 کو بتایا کہ یہ گزشتہ سال جولائی کا واقعہ ہے ۔ میں بنگلورو جارہا تھا ، تبھی کسی نے میری تصویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ۔ میں جیسے ہی بنگلورو پہنچا ، اسٹیشن پر کئی فوٹوگرافرس اور صحافی میرا انتظار کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کنڑ چینل پر میرا انٹرویو دیکھنے کے بعد کچھ فلم ساز میرے گھر آئے اور انہوں نے مجھ سے فلم میں کام کرنے کی درخواست کی۔ رام چندرن نے گزشتہ سال ستمبر میں ہی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

رام چندر اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ حالانکہ وہ کچھ ہی سین میں نظر آئیں گے ، لیکن سبھی سین اہم ہیں۔ فلم میں 8 نومبر کی رات کا وہ سین بھی شامل ہے ، جب وزیر اعظم مودی نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا