بہار کانگریس کے انچارج کی خانقاہ مجیبیہ میں حاضری

پھلواری شریف،25اپریل(پرویز عالم)،کل ہند کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری بشمول بہار ریاستی کانگریس پارٹی کے انچارج شکتی سنگھ گوہل بدھ کو مشہور ومعروف خانقاہ مجیبیہ پہنچے اور سجادہ نشیں حضرت مولانا آیت اللہ قادری سے ملاقات کر دعائیں لی۔ شکتی سنگھ گوہی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس پارٹی سیکولرزم پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی بلاتفریق سبھی ذات، مذہب ، جنس سبھی طبقہ کو لے کر چلتی ہے۔ یہ کانگریس کی تاریخ رہی ہے۔ بھاجپا پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے۔ جموں وکشمیرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخاب سے پہلے باب بیٹی کو گالی دینے والی پارٹی نے اقتدار کے لئے سمجھوتہ کرلیا۔ یہی ان کی پالیسی ہے۔ نہ کوئی ان کااصول ہے۔ کانگریس اپنے نظریات کی بنیاد کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے۔ مگر بھاجپا کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے۔ صرف ایک ہی نظریہ ہے کس طرح سے اقتدار میں آئےں۔ بہار سرکار پرنشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نوجوان ذہین ہیں اور محنت کش ہیں۔ مگر یہاں نوجوان کو روزگار نہیں مل رہاہے نوجوان بہار کی طاقت ہیں، بہار سرکار ان کو نظرانداز کررہی ہے، خانقاہ مجیبیہ میں آنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پاک زمین ہے بہار میں امن چین اور آپسی بھائی چارہ بنارہے ۔ 1990کے بعد کانگریس کی تنظیم چرمرا گئی ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سبھی ورکر کو عزت ملے گی۔ اور کام کرنے والے ورکر کو تنظیم میں لایا جائے گا۔ اس سے پہلے خانقاہ مجیبیہ کے ناظم مولانا منہاج الدین قادری نے ان کا استقبال کیا اور سجادہ نشیں کے حجرے تک لے گئے۔ اس موقع پر ریاستی کارگزار صدر کوکب قادری، قانون ساز کونسل ممبر پریم چندر مشرا، ارشد عباس آزاد، نجم الحسن نجمی، ایس ایم شرف، شاہاب ملک ، نظام الدین، نوجوان لیڈر ہنس راج ہنس اجئے سنگھ، ادئے پٹیل ، محمد ادریس سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔