جن ادھیکار پارٹی کی نومبر میںریلی متوقع:اخلاق احمد

پٹنہ 25اپریل (اسٹاف رپوٹر)جن ادھیکار پا رٹی کے ریاستی صدر اخلاق احمد نے کہا کہ پا رٹی کے سر پرست و ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یا دو کی رہنمائی میںبہار میں مضبو ط حزب اختلاف پارٹی بنے کیلے لگا تار کو ششیں جاری ہیں ۔آج پٹنہ میں پا رٹی کی نو تشکیل ریاستی مجلس عاملہ کا اعلان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ادھیکار پا رٹی نومبر کے آخری ہفتہ میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی ۔مسٹر اخلاق نے کہا کہ پا رٹی کے عہداران ضلع وا ر دورہ کرینگے اور پا رٹی کو مظبو ط کرینگے ۔پا رٹی کی نو تشکیل مجلس عاملہ میں اوہدیش کمار لالو ریا ستی جنرل سکریٹری بنا گیا ہے ۔نائب صدر ڈاکٹر اشوک کمار یا دو ہر یر کمار یادو،جواہر پرساد سنگھ وغیرہ کو بنایا گیا ہے ۔