حوصلہ شکن ممبئی کے سامنے ہو گی ’چنئی ایکسپریس‘

پنے ، 27 اپریل (یو این آئی ) فتح کے قریب آکر بھی ہار رہی ممبئی انڈینس کے سامنے ہفتہ کو آئی پی ایل 11 میں حیرت انگیز مظاہرہ کرکے سب سے اوپر چل رہی مہندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگ کا چیلنج رہے گا جو ٹورنامنٹ میں ‘ایکسپریس’ کی رفتار سے دوڑ رہی ہے ۔ روہت شرما کی کپتانی میں ممبئی دو بار چیمپئن رہی ہے لیکن موجودہ ورژن میں اس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور اب تک اس نے چھ میں سے پانچ میچ گنوا دیے ہیں اور ٹیبل میں وہ آٹھ ٹیموں میں ساتویں نمبر پر کھسک گئی ہے ۔دوسری طرف دو سال کے بین کے بعد چنئی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی ہے اور دھونی کی قیادت میں چھ میں سے پانچ میچ جیتے ہیں اور ٹیبل میں سب سے اوپر ہے ۔ آئی پی ایل میں دو دو بار خطاب جیت چکیں ممبئی اور چنئی ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین ٹیمیں ہیں۔دونوں ہی ٹیموں کے پاس دیسی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا مضبوط لائن اپ ہے لیکن موجودہ ورژن میں ان کے درمیان سب سے بڑا فرق یہی ہے کہ جہاں روہت کی ٹیم فتح کے قریب آکر گزشتہ مقابلوں میں میچ ہار رہی ہے تو وہیں دھونی کی ٹیم آخری گیند تک میچ جیتنے میں کامیاب ہو رہی ہے ۔ ممبئی کی ڈیتھ اووروں میں ناقص کارکردگی اور جدوجہد نہ کر پانا اس کی شکست کا بڑا سبب ہے ۔ گزشتہ میچ میں ممبئی کی حریف سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف 31 رن کی شکست سب سے زیادہ رہی تھی۔ممبئی کے بولروں نے حیدرآباد کو 18.4 اوورز میں ہی 118 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا لیکن ممبئی کے اسٹار بلے باز بھی اتنے چھوٹے ہدف کو حاصل نہیں کر سکے۔
اور پوری ٹیم 87 رنز پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔ ممبئی کے بلے بازوں اور بولروں کے کھیل میں بھی تسلسل کا زبردست فقدان ہے ۔ٹیم کے گیند بازوں جسپریت بمراھ، مشیل میک کلینگن، ہردک پانڈیا، مستفیض الرحمن، کرنال پانڈیا، مینک مارکنڈے سب نے گزشتہ میچ میں ناقص بولنگ کی تھی۔لیکن اس کے ا سٹار بلے باز بھی میچ نہیں بچا پائے ۔ ٹیم کے پاس محدود اوورز کے بہترین ہندوستانی کھلاڑی اور کپتان کے طور پر روہت جیسا بلے باز ہے لیکن خراب فارم کی وجہ سے مڈل آرڈر میں کھیل رہے روہت نے اب تک 94 رنز کی نصف سنچری اننگز کے علاوہ 2،0،18،11 اور 15 کی مایوس کن اننگ ہی کھیلی ہیں۔سوریہ کمار یادو 38.33 کے اوسط سے 230 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں اور ان کے بعد اشان کشن ہیں۔ٹیم انڈیا کے اسٹار آل را¶نڈر ہردک نے بھی نچلے آرڈر پر بڑا اسکور نہیں کیا۔ ممبئی کے لئے جہاں اپنی بلے بازی میں خاصا سدھار کرنے کی ضرورت ہے تو اس سے بہتر حکمت عملی اور ڈیتھ اووروں میں جدوجہد نہیں کرنے کی کمزوری سے بھی نکلنا ہو گا ۔ ناک آ¶ٹ کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچی سابق چمپئن ممبئی کا اگلا سامنا چنئی سے ہے جس نے گزشتہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 206 رنز کے بڑے ہدف کو بھی بونا ثابت کر دیا۔ ایک وقت 74 رن پر اپنے چار وکٹ گنوا چکی چنئی کی ٹیم نے امباٹ¸ رائیڈو 82 اور پھر بہترین فنشر دھونی کے ناٹ آ¶ٹ 70 رن کی اننگز کی بدولت دو گیند باقی رہتے ہی میچ جیتا اور ثابت کر دیا کہ دھونی کے میدان پر رہتے ہوئے چنئی کو ہرانا مشکل ہے ۔دنیا کے بہترین فنشر دھونی کی ٹیم میں شین واٹسن، سریش رینا، سیم بلنگ، ڈوائن براوو جیسے کئی میچ فاتح کھلاڑی ہیں اور ممبئی کو فتح کے لیے جامع گیم پلان لے کر اترنا ہوگا جس کے خلاف وہ آئی پی ایل 11 کے اوپننگ میچ میں ایک وکٹ سے میچ ہار گئی تھی۔