دےپانکر کی قےادت مےں جن ادھےکار پد ےاترا پٹنہ کےلئے روانہ

دربھنگہ :۵۲اپرےل (عبد المتےن قاسمی )بھاکپا مالے قومی جنرل سکرےٹری دےپانکر بھٹا چارےہ کی قےادت مےں ’لڑکر لےں گے جن ادھےکار ، ہوگا دنگا مکت بہار ‘کے عزم اور بھاجپا بھگاو¿ بہاربچاو¿ اپےل کے ساتھ بھاکپا (مالے )کاجن ادھےکار پد ےاترا پولو مےدان سے روانہ ہوا ۔ لہرےاسرائے سے چل کر مادھو پور ، بچہا ، مظفر پور ، کڈھنی ، سرائے اور حاجی پور ہوتے ہوئے مزدور دےوس ےکم مئی کو پٹنہ کے گاندھی مےدان مےں ےکم مئی کے جن ادھےکار کانفرنس کا حصہ بن جائے گا ۔ اس پد ےاترا مےں بھاکپا مالے کے رےاستی سکرےٹری کامرےڈ کنال ، متھلانچل انچارج دھرےندر جھا ، سنتوش سحر ، بےدناتھ ےادو ، آر کے سہنی ، لچھمی پاسوان ، ستےہ نرائن مکھےا ، محمد جمال الدےن ، صدےق بھارتی ، پرنس کرن ، شےون ےادو ، نند لال ٹھاکر ، راما شےش ساہ اور نےاز احمد نے سرگرم طور پر حصہ لےا ۔ پولو مےدان سے گاندھی تک چلنے والے اس پد ےاترا کی حماےت مےں روی داس سےوا سنگھ کے سکرےٹری بلی رام رام ، رنجےت رام ، آل انڈےا مسلم بےداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم ،نائب پپو خان ، ترجمان شاہ عماد الدےن سرور ، ڈاکٹر راحت علی ، اے آئی اےس اےف لےڈر لچھمےشور مشرا ، سی اےم لا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بدر عالم خان ، بھےم آرمی کے راجےش کمار رام ، پرنس کمار اور سےنئر معالج ڈاکٹر اجےت چودھری ،ڈاکٹر شبےر احمد ، پروفےسر ہرسی کےش جھا ، پروفےسر سرےندر پرساد سومن ،پروفےسر رام بابو ، اےڈوکےٹ پرےم چند سنہا ، دھنےشور ےادو ، شنکر پرلامی اورپروفےسر اودھےش کمار سنگھ کے علاوہ اکھل بھارتےہ کسان مزدور سبھا ، آئےسا اور رسوئےا سنگھ کے سےنکڑوں کارکنان شرےک ہوئے ۔ اس موقع پر کامرےڈ دےپانکر بھٹا چارےہ نے کہا کہ بھگانے کا نعرہ سرکاروں کے خلاف دےا جاتا ہے لےکن بی جے پی جس بحران مےں ملک اور بہار کو ڈال دےا ہے وہاں اب بھگانے کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہےں بچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک مےں تشدد ، فرقہ وارےت کی مثال بن گئی ہے اور ملک کے عوام پر چوطرفہ حملے کررہی ہے ۔ ادھار کارڈ کے نام پر غرےبوں کا راشن روک دےا گےا ہے ۔ انہےں بھوکا مرنے پر مجبور کردےا گےا ہے ۔ بے روز گاری بڑھتی جارہی ہے اور وزےر اعظم نوجوانوں کو پکوڑا بےچنے کا مشورہ دے رہے ہےں ۔ بہار سے لے کر پنجاب اورمہاراشٹر مےں کاشت کار خود کشی کرنے پر مجبور ہےں ۔ بےنک نوٹ بندی سے بھی بر ے حالات مےں ہےں کےونہ وجے مالےا اور نےرو مودی بےنکو ں کا پےسہ لوٹ کر بھاگ چکے ہےں ۔ خواتےن محفوظ نہےں ہےں ۔ بچےوں کے ساتھ عصمت دری کرنے والوں کو بچا نے مےں بی جے پی کھل کر کام کررہی ہے ۔ خواتےن اور دلت اور اقلےتوں کے حقوق کو چھےنے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہو ں نے مزےد کہا کہ بی جے پی اےک طرف ےہ کر رہی ہے دوسری طرف ہندو مسلمان کے نام پر ملک کو بانٹنے ، ملک مےں گنگا جمنی تہذےب کو برباد کرنے پر آمادہ ہے ۔ پھوٹ ڈالو اور راج کرو اپنے برٹش آقاو¿ں کی پالےسی پر چل رہی ہے ۔ ملک کے لوگ سڑکوں پر آئےں اور اقتدار اور ملک کو اپنے قبضہ مےں لے ۔ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والو ںکو سبق سےکھانا ہوگا ۔ انہو ں نے جمہورےت اور انصاف پسند لوگوں سے اس ےاترا مےں شرےک ہونے اور اسے کامےاب بنانے کی اپےل کی ۔