ستائیس سال بعد عالمی کپ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سال 1992 کا ایک روزہ عالمی کپ را¶نڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا اور اس کے 27 سال بعد 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والا عالمی کپ رابن را¶نڈ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ سال 1992 میں جہاں نو ٹیمیں تھیں وہیں اس مرتبہ 10ٹیمیں را¶نڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ سال 1975 میں شروع ہوئے عالمی کپ کے پہلے چار ایڈیشن گروپ میچوں کے بعد سیمی فانل اور فائنل فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے ۔ 1992 میں را¶نڈ رابن فارمیٹ کی شروعات جس میں 9 ٹیمیں کھیلی تھیں اور چار ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ہوا۔ لیکن اس کے بعد اس فارمیٹ کا استعمال نہیں ہوا۔ 1996 کے عالمی کپ میں کوارٹر فائنل کی شروعات ہوئی جبکہ 1999 کے عالمی کپ میں سپر سکس کی شروعات ہوئی۔ آئی سی سی عالمی کپ 27 سال بعد اسی را¶نڈ رابن فارمیٹ میں لوٹ رہا ہے ۔ اس مرتبہ تمام 10 ٹیمیں لیگ مرحلے میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی اور چار ٹیمیں ناک آ¶ٹ دور میں داخل ہوں گی۔ ہندستان کا پہلا مقابلہ 5 جون کو جنوبی افریقہ سے سا¶تھ امپٹم میں ، دوسرا مقابلہ 9 جون کو آسٹریلیا سے اوول میں، تیسرا 13 جون کو نیوزی لینڈ سے ناٹنگھم میں، چوتھا 16 جون کو پاکستان سے مانچسٹر میں ، پانچواں 22 جون کو افغانستان سے ، چھٹا 27 جون کو ویسٹ انڈیز سے مانچیسٹڑ میں ساتواں 30 جون کو انگلینڈ سے برمنگھم میں، آٹھویں مقابلہ 2 جولائی کو بنگلہ دیش سے برمنگھم میں اور نواں مقابلہ 6 جولائی کو سری لنکا سے لیڈز میں ہوگا۔میزبان انگلینڈ 30 مئی کو اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلے سے عالمی کپ کی شروعات کرے گا۔ لارڈس 14 جولائی کو پانچویں بار عالمی کپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔ ہندستان نے 1983 میں لارڈدس میں ہی ویسٹ انڈیز کو ہراکر پہلی بار عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔ آئی سی سی نے ناک آ¶ٹ میچوں ، دونوں سیمی فائنل اور فائنل کے لئے ریزرو دن رکھے ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ 9 جولائی کو پہلے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا جس میں پہلے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔ 11 جولائی کو ابجسٹن میں دوسرے اور تیسرے مقام کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہوگا۔ عالمی کپ کے میچوں کی میزبانی کرنے والے 11 مقامات میں لارڈس، اوول ، اجبسٹن ، ٹرینٹ برج، ہیڈنگلے ، اولڈ ٹریفرڈ، ٹاٹن، برسٹل، چیسٹرلی اسٹریٹ، سا¶تھ اسمپٹن، او ر کارڈف شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ڈے نائٹ کے سات میچ رکھے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے 46دنوں میں 48 میچ ہوں گے ۔ ہندستان اور پاکستان کا 16 جون کو مقابلہ ہوگا جو ہمیشہ کی طرح ہا¶س فل رہے گا۔