فلم ”کھجور پے اٹکے“ کا آفیشیل پوسٹر ریلیز

Taasir Urdu News Bureau: Uploaded | 28 Apr 2018

ممبئی 27 اپریل (تاثیر بیورو): اداکار ہرش چھایا نے اپنے ڈائرکشن کاڈیبیو ایک فیملی انٹرٹینر ”کھجور پے اٹکے“ کے آفیشیل پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ کیا۔ کوکرکی کے مطابق یہ ایک کامیڈی فلم ہے۔ منوج پہوا، ونئے پاٹھک، سیما پہوا، ڈالی اہلووالیہ، سنا کپور جیسے کئی کامیڈین اداکاراس فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے پوسٹر میں اسپتال کی آئی سی یو یونٹ کے باہر ایک خاندان کے ممبر کو اُداس چہرے کے ساتھ دکھایاگیا۔ فلم ”کھجور پے اٹکے“ ایک ”انوکھی فیملی“ کے چاروں جانب گھومتی ہے۔ فلم کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ موت کے آخری لمحات میں کسی شخص کی موت کی خبر کس طرح سے اس خاندان کے افراد کو الگ الگ طریقے سے متاثر کرتی ہے۔ ویلکم فرینڈس پروڈکشن کے ذریعہ تیاراور ایس او آئی ای کے ذریعہ پیش کردہ فلم ”کھجور پے اٹکے“ 18 مئی کو ریلیز کرنے کے لئے تیار ہے۔