میریکوم فائنل میں، گورو-وکاس کے بھی تمغے پکے

کوسٹ، 11 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی اسٹار مکے باز میریکوم نے امید اور اپنے اسٹار ڈم کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کے روز 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خاتون مکے بازی کے 45۔48 کلوگرام وزن زمرے کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ مردوں میں گورو سولنکی اور وکاس کرشنن نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ 35برس کی عمر میں دولت مشترکہ کھیلوں میں قدم رکھنے والی میریکوم نے پہلے سیمی فائنل میں حریف سری لنکا کی انوشا دل رکشی کوڈی تھوواکو کو یکطرفہ مقابلے میں 5۔0 سے شکست دی۔ پانچ بار کی عالمی اور ایشین چمپئن رہ چکیں منی پور کی کھلاڑی نے ججوں کے متفقہ فیصلے سے 30-27، 30-27، 30-27، 30-27، 30-27 سے اپنی با¶ٹ جیتی اور فائنل میں جگہ بنالی جہاں وہ اپنے پہلے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کے تمغے کے لئے آئرلینڈ کی کرسٹینا او ہارا سے مقابلہ کریں گی۔