میسی کی ہیٹ ٹرک سے بارسلونا نے جیتا خطاب

میڈرڈ، 30 اپریل (یواین آئی ) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت بارسلونا نے ڈیپورٹوو لا کورونا کے خلاف 4۔2 کی فتح کے ساتھ 25 ویں بار لا لیگا خطاب اپنے نام کر لیا۔ بارسلونا نے دو گول کھانے کے باوجود دلچسپ مقابلے میں کورونا کے خلاف جیت اپنے نام کی جس کے ساتھ ہی کورونا کا ریلی گیشن پر جانا بھی یقینی ہو گیا ہے ۔بارسلونا کو خطاب حاصل کرنے کے لئے صرف ڈرا کی ضرورت تھی اور اس نے میچ میں بہترین آغاز کرتے ہوئے فلپ کوٹنھو کے ساتویں منٹ میں گول سے 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ میسی نے پھر 38 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو 2۔0 سے آگے کر دیا۔انہوں نے لیوس سواریز کے پاس پر گول کیا۔
کورونا نے پھر میچ میں واپسی کرنے کی کوشش کی اور ہاف ٹائم ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے لوکاس پیریز کے گول سے اسکور 2۔1 کیا جبکہ ترکی کے مڈفیلڈر ایمرے کولاک نے 68 ویں منٹ میں برابری کا گول کر اسکور 2۔2 کر دیا۔ کلئیریس سیڈورف کی ٹیم کو برقراررہنے کے لئے اس جیت کی ضرورت تھی۔کورونا تیسرے گول کرنے کے قریب بھی پہنچی اور ایک وقت لیگ میں اس سیزن میں پہلی بار بارسلونا پر فتح کے کافی قریب آ گئی۔لیکن تبھی بارسلونا کے جوابی حملہ نے اسے اس جیت سے محروم کر دیا۔ بارسلونا کے ٹاپ اسکورر میسی نے ٹیم کو 82 ویں منٹ میں اپنے قریبی گول سے پھر برتری دلا دی۔اس بار بھی میسی کی مدد سے سواریز نے گول کیا۔ میسی نے اسی کے ساتھ میچ میں اپنے گول کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔یہ ان کا سیزن میں 32 واں لیگ گول بھی ہے ۔بارسلونا نے 10 برسوں میں ساتویں بار لا لیگا ٹائٹل جیت لیا ہے ۔وہیں اس نے گذشتہ ہفتے کنگز کپ میں سیویلا کو 5۔0 سے شکست دے کر چوتھ¸ بار ایک ہی سیزن میں دو خطابات کی کامیابی حاصل کی ہے ۔ بارسلونا کے کوچ ایرنیسٹو ویلویردے نے کہا کہ جب آپ طویل عرصے سے خطاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہوں تب جیت درج کرنا آپ کے لیے سب سے بڑی خوشی کا لمحہ ہوتا ہے ۔ ہمارا یہ سیزن بہت طویل رہا ہے جو اگست میں شروع ہوا اور اب ہم جیت کے ساتھ یہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ خطاب کچھ نہیں بلکہ بہت سارے میچ جیت کر اپنے نام کیا ہے ۔ہم آغاز سے ہی اس کی کوششوں میں لگے تھے اور ہم ٹیبل میں سب سے اوپر بنے ہوئے تھے ۔ہم نے اس ٹورنامنٹ کو بڑے فرق سے جیت لیا ہے اور آخر میں ہم لیگ کی بہترین ٹیم بن کر ابھرے ۔ ویلویردے کی ٹیم 34 میچوں میں 86 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے جبکہ 35 میچوں میں ایٹلیٹکو کے 75 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر، ریال میڈرڈ 35 میچوں میں 71 پوائنٹس کے تیسرے نمبر پر ہے ۔ڈیپورٹوو 18 ویں نمبر پر ہے جبکہ 17 ویں نمبر پر چل رہی لیواتے اس کے 12 پوائنٹس آگے ہے اور اس کے اب تین میچ باقی ہیں۔ ڈیپورٹوو کھلاڑی اور شائقین نے اس ہار پر گہری مایوسی ظاہر کی ہے ۔ٹیم کا اب سال 2014 کے بعد پہلی بار اسپین کے دوسرے ٹائر میں ریلی گیشن ہو گیا ہے ۔وہیں بارسلونا نے جیت کے بعد جیت کا جشن منایا۔