وارن نے راجستھان کے شائقین سے مانگی معافی

پنے ، 21 اپریل (یو این آئی ) آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں خراب دور سے گزر رہی راجستھان رائلس کو چنئی سپرکنگس کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کے بعد ٹیم کے مینٹر شین وارن نے راجستھان کے شائقین سے معافی مانگی ہے ۔ اجنکیا رہانے کی کپتانی میں کھیل رہی راجستھان کی ٹیم کو پانچ میچوں میں تین میں شکست ہوئی ہے ۔اسے جمعہ کی رات چنئی کے ہاتھوں 64 رنز سے شکست کھانی پڑی تھی۔ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں کارکردگی کافی خراب رہی تھی ۔اس میچ میں آل را¶نڈر شین واٹسن نے آئی پی ایل میں اپنی تیسری سنچری کی کامیابی بھی حاصل کی جس کے بعد پنے کے بیرونی میدان میں اپنا گھریلو میچ کھیل رہی مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی۔ راجستھان کی ایک اور شکست کے بعد مایوس ٹیم کے مینٹر وارن نے ٹوئٹر پر ٹیم کے شائقین سے خراب کارکردگی کے لئے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم پر اعتماد بنائے رکھیں۔انہوں نے لکھا کہ میں راجستھان کے تمام پرستار سے معافی مانگتا ہوں۔ٹیم نے چنئی کے خلاف میچ کے تینوں شعبوں میں بہت مایوس کیا۔ سابق کرکٹر نے لکھا کہ ہمارے کھلاڑی کوشش کر رہے ہیں اور آپ کو ان پر آپ اعتماد برقرار رکھنا چاہیے
۔آپ اپنا صبر بنائے رکھیں اور ہم ضرور واپس آ ئیں گے ۔دو میچ جیتنے کے بعد پانچ میں سے تین ہارنا ٹھیک نہیں ہے ۔راجستھان کی ٹیم فی الحال ٹیبل میں پانچ میں سے دو جیت، تین ہار کے ساتھ چار پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر پر کھسک گئی ہے ۔ چنئی کے خلاف بھی اس کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی اور گیند بازوں نے کافی رنز لٹایے جبکہ بلے بازوں میں صرف بین اسٹوکس ہی بورڈ پر 45 رن جوڑ سکے تھے ۔ایسے میں ٹیم کو پٹری پر واپسی کرنے کے لئے آگے بہتر کھیل پر توجہ دینا ہو گی۔