پینتالیس کے ہوئے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی ) دنیا کے عظیم کھلاڑی اور ہندوستانی کرکٹ کا سب سے بڑا ستارہ سچن تندولکر منگل کو 45 سال کے ہو گئے ۔ سابق ہندستانی بلے باز کو دنیا بھر سے ان کے پرستار اور کرکٹروں نے سالگرہ کی مبارک باد دی ہیں۔ عظیم بلے باز سچن کی پیدائش 24 اپریل 1973 کو ممبئی کے ایک متوسط خاندان میں ہوئی تھی ۔ وہ دنیا کے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے کیریئر میں 200 ٹیسٹ کھیلے اور 100 بین الاقوامی سنچری بنائیں ۔ اس کے علاوہ وہ ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بھی پہلے کرکٹر ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور دنیا بھر سے شائقین کے علاوہ مختلف کھیلوں سے منسلک شخصیات نے بھی سچن کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے ۔سوربھ گنگولی، وریندر سہواگ، سریش رینا، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، اجنکیا رہانے ، بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال، پی وی سندھو، شوٹر ابھینو بندرا نے سچن کو ٹویٹر پر مبارکباد کے پیغام دیئے ہیں۔سچن کے بڑے پرستار مانے جانے والے سابق کرکٹر اور آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کے مینٹر وریندر سہواگ نے اپنے انداز میں ٹویٹر پر مبارکباد پیغام دیا۔انہوں نے لکھا کہ وہ صرف کرکٹر نہیں، دنیا ہے میری اور دیگر کی، آپ کو سالگرہ کی بہت سی مبارکباد۔یہ وہ شخص ہے جو ہندستان میں وقت کو روک سکتا ہے ۔آپ کا ایک بلے باز کو ایک ہتھیار بنانے کیلئے شکریہ جسے بعد میں میرے جیسے کئی لوگوں نے استعمال کیا۔ ماسٹر بلاسٹر کے ساتھ کئی برسوں تک کرکٹ کھیل چکے آف اسپنر ہربھجن نے بھی پیغام لکھا “ہندوستان کی شان ہیں آپ ، گل ہیں ہم تو گلستا ں ہیں آپ ، سنچری اور صدی کے مھارتھی، ہر میدان چاہتا ہے آپ کو، اس زمانے کی شناخت ہیں آپ ۔سالگرہ بہت بہت مبارک ہو پا جی ۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے سچن کے لیے لکھا “ٹاپ ٹیسٹ اسکورر، سرفہرست ون ڈے رنز اسکورر، بین الاقوامی کرکٹ میں 34،357 رنز اور 200 وکٹیں۔” سالگرہ مبارک ہو ہندستان کے لٹل ماسٹر سچن۔ ” بی سی سی آئی نے بھی اپنے پیغام تہنیت میں سچن کو سب کے لئے مثالی اور منبہ تحریک بتایا۔ سچن کو دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ مراٹھی ناول نگار کے گھر 24اپریل 1973کو پیدا ہونے والے بچے کا نام جب سچن رامیش تندولکر رکھا گیا تو کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہ نام پوری دنیا میں اپنے کام سے پہچانا جائے گا۔غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سچن تندولکر نے صرف 17سال کی عمر میں دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنا پہلا ہی ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کراچی میں کھیلا۔ 1989میں دنیائے کرکٹ میں داخل ہونے والے اس ستارے نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کرتا چلا گیا۔اس دوران سچن تندولکر نے کرکٹ کی دنیا کے لٹل ماسٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ 24سالہ کرکٹ کا شاندار کیریئر رکھنے والے سچن تندولکر نے 200ٹیسٹ میچ،463ایک روزہ اور صرف ایک ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت کی ۔ٹیسٹ کرکٹ میں 15921جبکہ ایک روزہ میچوں میں 18426رنز بنانے والے اس ستارے نے سال 2012میں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر کہیں توٹوئٹر پر ان کی سالگرہ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے تو کہیں کراو¿ڈ انہیں سالگرہ وِش کر رہا ہے ، اور تو اور نوجوان جھومتے گاتے اور رقص کرتے ہوئے بھی سچن کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔