چمپارن ستیہ گرہ صد سالہ تقریب کا انعقاد

بتیا،23اپریل(انیس الوریٰ)،چمپارن ستیہ گرہ صدسالہ تقریب ہزاری مل دھرم شالہ ستیہ گرہ ریسرچ فاو¿نڈیشن کے ذریعہ اختتامی تقریب اورگاندھی بدیاترا نکالی گئی۔ سب سے پہلے ہزاری دھرم شالہ میں مہاتما گاندھی کی تصویر پر گل پوشی کی گئی۔ اور پھر چنپٹیا کے سنجیونے گاندھی کی شکل بناکربتیا کے شہید اسمارک شہیدوں کواوربھارت کی مورتی پر مہاتما گاندھی کے ذریعہ اور ستیہ گرہ ریسرچ فاو¿نڈیشن کے ممبران نے مشترکہ طورپر گل پوشی کیا۔ گاندھی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے آئے ہوئے اسکولی بچوں اورعام عوام گاندھی کے نقشے قدم پرچلنے کے لئے گزارش کے ساتھ ہی شہید اسمارک سے پدیاترا تین لالٹین چوک، گوشالہ مارکیٹ مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر بھی گل پوشی کی گئی۔ جہاں مارکیٹ کے سبھی دوکاندار اورعام عوام بھی موجود تھے۔ سکریٹری اعجاز احمد نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم 100ویں یوم پیدائش پرآج زندہ ہیں۔ اس نیک کام کے کرنے کے لئے ہم سبھی کو مواقع ملے ہیں۔ مہاتما گاندھی کا ایک خواب تھا کہ ہمارا بھارت صاف وشفاف ہو۔ اور ان خوابواں کو ہم سبھی کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے دلوں کے اندر اس نیک کام کے لئے سبھی لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ سوکچھہ بھارت کی نئی کڑی اپنی زندگی میں اتاریں۔