گوگل نے ہندوستانی سنیما کےدادا صاحب پھالکے کو ان کی 148 ویں سال گرہ پریادکیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-Apr-2018

نئی دہلی: انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے آج اپنا ڈوڈل ہندوستانی سنیما کے ہراول دادا صاحب پھالکے کو ان کی 148 ویں جینتی پریادکیا ہے

دادا صاحب پھالکے کا پورا نام ’دھنڈي راج گووند پھالکے‘ تھا. وہ ہندوستانی سنیما کے ڈائرکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر تھے۔ 1912 میں آئی ان کی پہلی فلم ’راجہ ہریش چندر‘ ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم مانی جاتی ہے۔ ان کی فلموں میں ’موہنی بھسماسر‘، ’ستيہ وان ساوتری‘، ’لنکا دہن‘، ’شری کرشن جنم‘، ’بدھ دیب‘، ’سیتو بندھن ‘ اور’ گنگاوت رام‘ شامل ہے۔ انہوں نے اپنے 19 سال کے فلمی سفر میں 95 فلمیں بنائیں۔

ہندوستانی سنیما کی بنیاد رکھنے والے اور ہندوستانی سنیما کو اپنا بیش قیمتی تعاون دینے والے مسٹر پھالکے کے نام پر حکومت نے 1967 میں ملک کا سب سے زیادہ پروقار فلم ایوارڈ شروع کیا۔ قومی فلم ایوارڈ تقریب میں ہر سال ہندوستانی سنیما میں بہترین اور شاندار کام کرنے کے لئے یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔