گیل کی فارم میں واپسی پر کنگز الیون پنجاب کا حریف ٹیموں کو انتباہ

موہالی، 16 اپریل (یو این آئی ) کنگز الیون پنجاب کے اوپنر لوکیش راہل نے انڈین پریمیئر لیگ میں حریف ٹیموں کو انتباہ دیتے ہوئے فارم میں واپسی کرنے والے کرس گیل سے بچنے کو کہا ہے ۔ گیل نے کل چنئی سپر کنگ کے خلاف سیزن کا اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 22 گیندوں میں اپنی دوسری سب سے تیز نصف سنچری بنائی اور ٹیم کی چار رن کی جیت کی بنیاد رکھی۔خود بھی اچھی فارم میں چل رہے راہل نے میچ کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ یہ ہماری ٹیم کے لئے شاندار خبر ہے اور دیگر ٹیموں کے لئے بری خبر کہ کرس گیل گیند کو بہت اچھی طرح ہٹ کر رہے ہیں۔ہم سب کو معلوم ہے کہ وہ ایسا کھلاڑی جو اکیلے دم پر میچ جتا سکتا ہے اور حریف حملے کو منہدم کر سکتا ہے اور اس نے ایسا ہی کیا۔ آئی پی ایل نیلامی میں گیل دو بار نہیں بک پائے تھے جس کے بعد کنگز الیون پنجاب نے انہیں دو کروڑ روپے کے ان کی بنیاد قیمت پر خریدا۔کنگز الیون پنجاب کی ٹیم اپنا اگلا گھریلو میچ سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلے گی۔ سنرائزرس کے خلاف منصوبہ بندی کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں، ہم اپنی منصوبہ بندی کے مطابق مظاہرہ کریں گے اور اپنے مضبوط پہل¶وں پر توجہ دیں گے ۔ہم دیکھیں گے کہ ہم کہاں سنرائزرس حیدرآباد کو شکست دے سکتے ہیں۔ سپرکنگس کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ گیل کافی اچھا کھیلے اور اس نے فرق پیدا کیا۔انہوں نے تاہم ساتھ ہی کہا کہ پنجاب کی ٹیم کو 200 رنز سے کم پر روک کر ان کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کی۔
کیونکہ حریف ٹیم ایک وقت 220 سے زیادہ رن بنانے کی طرف بڑھ رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے ہاف میں بولنگ بہت اچھی رہی کیونکہ ہم کچھ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، دبا¶ بھی بنایا۔اس لئے میں اس کوشش سے متاثر ہوں۔