یوپی بورڈ نتائج 2018 : بورڈ نے نتائج کا کیا اعلان ، فورا دیکھنے کیلئے یہاں کریں کلک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-Apr-2018

اترپردیش بورڈ امتحانات کے نتائج اتوار کو جاری کردئے گئے ہیں ۔ دسویں اور بارہویں کلاس کے نتائج آپ اترپردیش بورڈ کی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں ۔ حالانکہ لاکھوں طلبہ ایک ساتھ سائٹ پر آنے کی وجہ سے آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اس کیلئے نیوز 18 کی ویب سائٹ پر بھی آپ اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں ۔

یوپی بورڈ کی سکریٹری سچیو نینا شریواستو کے مطابق سال رواں بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں 66 لاکھ 37 ہزار 18 امیدوار وں نے رجسٹریشن کرایا تھا ۔ ان میں سے 2981327 طلبہ نے بارہویں کا امتحان دینے کیلئے اور 3655691 طلبہ نے دسویں کا امتحان دینے کیلئے رجسٹریشن کرایا تھا ، لیکن تقریبا 12 لاکھ طلبہ نے نقل روکنے کیلئے انتظامیہ کے ذریعہ اٹھائے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے درمیان میں ہی امتحان چھوڑ دیا تھا۔