دنیا بھر سے

امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام کی صورتحال

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2018

قاہرہ ۔ مصر کے وزیراعظم عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کواسرائیل کے یروشلم منتقل کرنے سے علاقے میں کچھ عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔سرائیلی افواج نے پیر کو غزہ کی سرحد پر بعض فلسطینی مظاہرین کو ہلاک کر دیا تھا ۔ مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولا تو اس نے اسرائیل مخالف مظاہروں سے کشیدگی انتہا تک پہنچ گئی ہے۔

السیسی نے کل یوتھ کانفرنس کے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ’’امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے نتیجے میں عرب ممالک اور مسلم عوام کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے اور اس سے عدم اطمینان اور عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ فلسطینیوں کا بھی منفی ردعمل ہوگا‘‘۔

میں اسرائیلی عوام سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس بات کو سمجھے کہ اس معاملے پر فلسطینیوں کا ردعمل محدود رہاہے اور فلسطینی لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar