کھیل

انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2018

لارڈز: 

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھلایا گیا اسکواڈ برقرار رکھا ہے اور صرف راحت علی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پلیئنگ الیون میں اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق ، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان)، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ فخر زمان، سمیع اسلم، عثمان صلاح الدین، سعد علی اور راحت علی ایمرجنسی فیلڈرز ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کریں گے، دیگر پلیئرز میں الیسٹر کک، مارک سٹون مین،ڈیوڈ میلان، جوناتھن بیئراسٹو، بین اسٹوکس، جوس بٹلر، ڈومنیک بیس، سٹوارٹ براڈ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔متبادل فیلڈرز میں کرس ووکس، برینڈن ایلن، ایلیٹ کیلس، بین کیورن، فن ہڈسن پرنٹائس اور ساف امتیاز شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper