فن فنکار

ایشوریہ رائے اتنے سالوں بعد آخر کس کی صلاح پر کرنے جا رہی ہیں یہ کام

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2018

بالی ووڈ اداکاری ایشوریہ رائے کے مداحوں کیلئے اچھی خبر سامنے آرہی ہے۔اچھی خبر یہ ہے  کہ اب انہیں اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ہر دن  ،صبح اور شام کی جانکاری مل جائے گی۔ٹائم ناؤ میں چھپی رپورٹ کے مطابق ایشوریہ 11 مئی کو اپنے اکاؤنٹ کی شروعات کرنے والی ہیں۔لگتا ہے ایشوریہ کانس فلم کے فیسٹول میں ریڈ کارپیٹ کی اپنی تصویریں شیئر کرنے کے بہانے یہ نئی شروعات کرنے والی ہیں۔

خیر ایشوریہ رائے پہلی نہیں ہیں جو سوشل میڈیا سے دور ہیں ۔رانی مکھرجی،آدتیہ رائے،ودیا بالن، جیسے کئی ستارے ہیں جو اس پلیٹ فارم سے بچتے ہیں۔لیکن ایشورہہ نے اب اس کا حصی بننے کا فیصلہ لے لیا ہے۔خبر ہے کہ ایشوریہ رائے نے یہ فیصلہ فیشن ڈزائنر منیش ملہوترا کے کہنے پر لیا ہے۔

ایشوریہ کی طرح ہی کٹرینہ نے بھی اس طرح کے پلان سے فیسبک ڈیبیو کیا تھا ۔عامر خان بھی سوشل میڈیا پر ہیں لیکن وہ اس پلیٹ فارم پر اتنے ایکٹو نہیں ہیں۔وہیں سپر ایکٹو سلیبس کی بات کریں تو پرینیتی چوپڑا،کرشمہ کپور،ملائکہ اروڑا،امرتا اروڑا ،دشا پاٹنی،کچھ ایسے سیلیبس ہیں جو سوشل میڈیا پوست کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپڈیٹڈ رکھتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper