کھیل

حیدرآباد، چنئی، کولکاتا اورراجستھان رائلس کو ملی آئی پی ایل ٹاپ -4 میں جگہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2018

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)  کے 11 ویں سیشن کی پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیمیں طے ہوگئی ہیں۔ پلے آف میں حیدرآباد، چنئی سپر کنگس، کولکاتا نائٹ رائیڈرس پہلے ہی جگہ بنا چکی تھیں، لیکن آج اتوار کو ہوئے آئی پی ایل کے آخری دو لیگ میچوں کے بعد چوتھی ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگیا۔

چنئی سپرکنگس نے آج لیگ کے آخری میچ میں کنگس الیون پنجاب کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ چنئی سپر کنگس نے کنگس الیون پنجاب کے 153 رنوں کے ہدف کو 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چنئی کی طرف سے سریش رینا نے 61 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی جبکہ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 7 گیندوں پر ناٹ آئوٹ 16 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ساتھ ہی دھونی نے چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ کنگس الیون پنجاب کی طرف سے اشون اور راجپوت نے دو دووکٹ لئے جبکہ موہت شرما کو ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل کنگس الیون پنجاب نے 20 اوور میں کے نائر کی نصف سنچری اور ملر اور تیواری کی بہترین اننگ کی بدولت 153 رن پر پوری ٹیم سمٹ گئی۔ چنئی کی طرف سے ناگڑی نے 4 وکٹ لئے جبکہ براوو اور ٹھاکر کو دو دووکٹ حاصل ہوئے۔ رویندر جڈیجہ اور چہر نے بھی ایک ایک وکٹ لیا۔

اتوار کو ممبئی انڈینس کو دہلی ڈیئر ڈیولس نے 11 رنوں سے شکست دے دی جس سے ممبئی پلے آف سے باہر ہوگئی۔ وہیں دوسرے میچ میں کنگس الیون پنجاب کو چنئی سپر کنگس نے شکست دے دی، جس کے بعد راجستھان رائلس کو جگہ مل گئی۔

About the author

Taasir Newspaper