‘‘رنبیر کپور نے کیا قبول ، ہے انہیں بھی عالیہ پر ’’کرش

0
395

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فی الحال بالی ووڈ انڈسٹری میں سب کے من پسند ٹاپک بنے ہوئے ہیں ۔ آیان مکھرجی کی فلم براہماسترا میں ساتھ کام کر رہے۔ یہ دو اسٹارس فی الحال اپنے مبنہ افیئر کی وجہ سے خبروں میں ہیں ۔ ایک جانب جہاں عالیہ واضح طور پر رنبیر کی تعریف کر چکی ہیں تو وہیں دوسری جانب، رنبیر نے سے اس متعلق پہلی مرتبہ کھل کر اپنے دل کا حال بیان کیا ہے ۔

این ڈی ٹی وی کے ایک انٹرویو کے درمیان رنبیر نے کہا کہ انہیں بھی عالیہ پر کرش ہو گیا ہے ۔ علاوہ ازیں انہوں نےعالیہ کی فلیم راضی کی بھی خوب تعریف کی ۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ  ہفتہ قبل راضی فلم کے پروموشن کے دوران جبعالیہ سے ان کے کرش کے بارے میں سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے فوراََ رنبیر کپور کا نام لیا تھا۔

واضح رہے کہ سونم کپور کے ریسپشن کے موقعہ پر بھیعالیہ اور رنبیر کپور ساتھ میں نظر آئے تھے ۔ عالیہ بھٹ نے رنبیر کے ساتھ اپنی ایک تصویرانسٹا گرام پر شیئربھی کی تھی۔ ان دونوں کی اس تصویر پر کئی بالی ووڈ اداکاوں نے کمنٹ کیا تھا ۔ خاص طور پر عالیہ کی بہن شاہین نے اس تصویر پر ہارٹ اموجی بنایا تھا۔