بین الاقوامی خبریں دنیا بھر سے

روہنگیا پناہ گزین معاملہ میں اقوام متحدہ سے کارروائی کی درخواست

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-May-2018

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مئی مہینہ کی صدر پولینڈ کی سفیر جوانا ویرونیکا نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزیوں کی حالت کے پیش نظر اقوام متحدہ کو فوری طورپر کوئی قدم اٹھانا چاہئے۔وہ اس ہفتہ کے شرو ع میں بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں گئی تھیں اور وہاں کے لوگوں کی حالت پر انکی رپورٹ کو چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی زنہوا نے شائع کیا ہے

سلامتی کونسل کے کاموں کی ہر مہینہ ہونے والی میٹنگ میں انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ جب آپ لوگوں کو ہورہی دقتوں کے بارے میں معلوم ہوتا ہے تو آپ کو فوری طورپر کارروائی کرنی ہوتی ہے اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ مدد کس طرح کی جائے

انہوں نے کہاکہ ان کیمپوں میں حالات بہت خراب ہیں اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اور مانسون سیزن ہونے کی وجہ سے بارش کا خطرہ بھی ہمیشہ رہتا ہے۔ اس وقت سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ مانسون سیزن میں لوگوں کی مدد کس طرح کی جائے اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو زیادہ اس کام میں مل کر مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی میٹنگ آئندہ 14مئی کو ہوگی اور اس میں وہاں کے حالات پر بات چیت کی جائے گی

خیال رہے کہ اگست 2017میں شمالی راکھائن ریاست میں پناہ گزینوں پر فوج نے کارروائی کی تھی جس کے بعد 670,000سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو وہاں سے جان بچاکر بھاگنا پڑا تھا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar