بین الاقوامی خبریں دنیا بھر سے

شمالی کوریا کے ذریعہ امریکی شہریوں کی رہائی خیرسگالی کے اشارے

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-May-2018

واشنگٹن۔ امریکہ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے مابین ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے شمالی کوریا کے ذریعہ خیرسگالی کے طورپر تین امریکی قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا لیکن اس نے اس کی تصدیق نہیں کی کہ وہ لوگ رہا ہوگئے ہیں

صدارتی دفتر کے ترجمان سرا سینڈرس نے کہاکہ ہم ابھی ان لوگوں کی رہائی کے بارے میں تصدیق نہیں کرسکتے ہیں لیکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون کے مابین ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے اگر شمالی کوریا تین امریکی شہریوں کو رہا کرتا ہے تو ہم اسے خیرسگالی کے اشارے کے طورپر دیکھیں گے

 

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar