بین الاقوامی خبریں دنیا بھر سے

ہندوستانی انجینئر کا قتل کرنے والے امریکی نیوی آفیسر کو عمرقید کی سزا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-May-2018

کینساس کی ایک وفاقی عدالت نے بھارتی انجینئر شری نواس کوچیبھوتلا کو قتل کرنے والے سابق امریکی بحریہ کے اہلکار کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی نیوی آفیسر نے گزشتہ سال بھارتی انجنیئر پر نسلی حملہ کے تحت گولی مار کر اس کا قتل کر دیا تھا۔ اس سال مارچ میں 52 سالہ ایڈم پیورنٹن کوچیتاٹلا کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

پیورنٹن پر شری نواس کا قتل اور اس کے دوست کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔ پچھلے سال 22 فروری کو اولاتھے شہر کے ’ آسٹنس بار اینڈ گرل‘ میں میرے ملک سے نکل جاو کہہ کر یہ حملہ کیا گیا تھ

کینساس کی عدالت نے جمعہ کو پیورنٹن کو شری نواس کو قتل کرنے کے معاملہ میں عمرقید اور اس کے دوست مداسانی کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم پاتے ہوئے 165 ماہ کی سزا سنائی۔ شری نواس کی بیوی سنینا دمالا نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سنینا نے کہا، “یہ فیصلہ میرے شوہر کو واپس تو نہیں لائے گا، لیکن اس سے ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ اس طرح کے نسلی حملوں کو قبول نہیں کیا جائے گا

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar