یدورپا کی قسمت کا فیصلہ آج، بنگلورو پہونچے جے ڈی ایس – کانگریس ایم ایل اے

0
209

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

بی ایس یدورپا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ آج شام ہو جائے گا ۔ وزیراعلیٰ عہدہ پر بنے رہنے کے لئے یدورپا کو اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ہفتہ کو ہونے والے فلور ٹسٹ کے لئے گورنر ویجوبھائی والا نے پروٹم اسپیکر کے طور پر بی جے پی کے ممبراسمبلی اور آر ایس ایس سے بچپن سے وابستہ کے جی بوپیا کو مقرر کیا ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے کے جی بوپیا کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے جمعہ کی رات عدالت عظمیں عرضی دائر کی ہے۔ اس معاملے کو لے کر آج کی صبح 10:30 بجے عدالت عظمیٰ میں سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس دیپک مشرا نے کرناٹک معاملے کی سماعت کر رہے جسٹس اے کے سکری کی صدارت والی تین ججوں والی بنچ کے سامنے اس معاملے کو فہرست کیا۔ اب تین رکنی بنچ صبح 10:30 بجے اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کانگریس اور جے ڈی ایس کی طرف سے وکیل دیو دت کامت نے شام کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے سامنے عرضی دائر کی، لیکن عرضی میں کچھ خامیاں بتائی گئیں، جسے بعد میں ٹھیک کرلیا گیا