اردو تخلیق کاروں کو ملیں گے 6 قومی اور 13 علاقائی ایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2018

بھوپال۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی طرف سے سال 2017-18 کے لیے اردو زبان کے کل ہند سطح کے چھ اور ضلعی سطح کے تیرہ ادیبوں کو آئندہ بارہ مئی کوایوارڈ سے نوازا جائے گا۔اکیڈمی کی سکریٹری ڈاکٹر نصرت مہندی نے بتایا ہے کہ ککٹ بھون کے آڈیٹوريم میں اعزازی تقریب ہوگی۔ چیف سکریٹری کلچرل منوج شریواستو، چیف سکریٹری سماجی انصاف اشوک شاہ، اے ڈی جی (پولیس انتظامیہ) انورادھا شنکر، کمشنر بھوپال ڈویژن اجاتشتر وشریواستو اور منتظم ثقافت اکشے کمار سنگھ کی طرف سے تخلیق کاروں کو نوازا جائے گا۔

تقریب میں تخلیق کاروں کے بیان اور تحریرکا متن بھی پڑھا جائے گا۔آل انڈیاایوارڈ کے زمرے میں ‘حکیم قمرالحسن ایوارڈ’ ماجد حسین (بھوپال)،’ جوہر قریشي ایوارڈ ‘ مصطفیٰ کمال حیدرآباد، ’میر تقی میر ایوارڈ‘محمود احمد سحر (اجین)، ’حامد سعید خاں ایوارڈ‘ رہبر جونپوري (بھوپال)، ’شاداں اندوری ایوارڈ‘ عزیز انصاری (اندور) اور ’ابراہیم یوسف ایوارڈ‘ حمیداللہ خاں مامون( بھوپال) کو دیا جائے گا۔

اسی طرح علاقائی ایوارڈکے تحت’ سراج میر خاں ‘سحر’ یوارڈ سے شیخ نظامی (جبل پور)، ’باسط بھوپالی ایوارڈ‘ سے ايازقمر( بھوپال)، ’محمد علی تاج ایوارڈ ‘ سے صابر ادیب( بھوپال)، ’نواب شاہ جہاں بیگم’ تاجور‘ سے ظہیر پرویز (مہو)، ’پنالال شریواستو ‘نور’ ‘ایوارڈ سے اتل’ اجنبی ‘(گوالیار) ’سورج کلا سہائےایوارڈ سے حیدر بياباني (بیتول) سمیت تیرہ تخلیق کاروں کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔