اسرائیل کا دعویٰ:امریکہ گولان کی پہاڑیوں پر ہمارا قبضہ تسلیم کرلے گا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2018

یروشلم ۔اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ کو تسلیم کر لے گا۔اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکہ اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔اسرائیل 51 سال سے گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے،اس کے اس قبضے کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے 1967 کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔

اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12سو کلو میٹر طویل علاقہ ہے۔