افغانستان دھماکااور جھڑپوں میں 20 اہلکاروں سمیت 32 جاں بحق

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018

کابل: 

افغان سیکیورٹی اہلکار قندھار شہر میں ایک بارود سے بھری گاڑی کو ناکارہ بنا رہے تھے اسی دوران دھماکا ہو گیا۔

افغان سیکیورٹی اہلکار بشہر میں بارود سے بھری گاڑی کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا جس میں 16 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 اہلکار شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں 5 بچے بھی شامل ہیں، دریں اثنا صوبہ غزنی کے 2 ضلعوں میں طالبان کے حملوں میں16 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے صوبہ غزنی کے اضلاع جگاتو، آجرستان، قراباغ اور ڈی یاک میں پولیس کی چیک پوسٹوں اور ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

طالبان کے حملوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت 14 افسران و اہلکار جاں بحق ہوئے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ضلع ڈی یاک میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کے دوران متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔