الیکشن سے پہلے بنگلورو میں ملے 10 ہزار فرضی ووٹر کارڈز، الیکشن کمیشن نے دیا جانچ کا حکم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-May-2018

بنگلورو۔ الیکشن کمیشن نے بنگلورو کے ایک اپارٹمنٹ میں تقریبا دس ہزار فرضی ووٹر کارڈز کے پائے جانے کے واقعہ کی جانچ کے احکام دے دیئے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی نے اس حلقہ کے انتخابات کو منسوخ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ بنگلورو کے راجیشوری نگر حلقہ میں ہے ۔ کل شب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کے الیکشن افسر سنجیوکمار نے کہا کہ دو پیٹی بھر ے ہوئے سلپس بھی پائے گئے۔

کمار نے اس واقعہ کے بعد اس اپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور لیپ ٹاپس کے ساتھ ساتھ ایک پرنٹر بھی ضبط کرلیا۔ یہ فلیٹ رنگاراجو نامی شخص کو کرایہ پردیا گیا تھا جو ہر ماہ کرایہ ادا کر رہا تھا۔