امریکہ میں جیل کے نظام کو بہتر بنانے والا بل منظور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018

واشنگٹن۔ امریکہ کے یوان نمائندگان (ہاؤس آف رپریزنٹیٹیو)نے وفاقی جیلوں سے رہائی کے بعد قیدیوں کے دوبارہ جرائم میں ملوث ہونے کی شرح کو کم کرنے اور ان کو مستقبل میں بہتر زندگی گزارنے میں مدد دینے کے لئے جیل کے نظام میں بہتری کا بل منظور کیا ہے ۔ ایوان نمائندگان میں کل منظور اس بل کو اب سینیٹ میں پیش ہونا ہے۔

اصلاح پسند اور کچھ کنزرویٹو رکن چھوٹے مجرموں کو دہائیوں تک جیل میں رکھنے والے لازمی کم از کم سزا قانون میں بہتری کے لئے اپنا زور لگا رہے ہیں،جبکہ کچھ دوسرے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ارکان خیال ہے کہ ان اصلاحات کو فی الحال ٹھنڈے بستے میں ڈال دینا چاہئے۔