انڈونیشیا : وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑائی پتنگ ، مسجد بھی گئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-May-2018

وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے پانچ روزہ دورے کے پہلے دن انڈونیشیا پہنچے ہیں۔جہاں صدر جوکو ودودو نے راشٹرپتی بھون میں ان کا شاندار استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان کابینی سطح پر بات چیت ہوئی۔بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے کہا”ہندستان اور انڈونیشیا اپنے تعلقات جو وسیع پیمانے پرتجارتی شراکت دارتک لیکر جائیں گے”۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی شراکت داری کو 2025 تک 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوششوں کو بھی دو گنا کرنے کی بات کی۔اس میٹنگ میں  ڈفینس،سائنس،تکنیک ،ریل اور صحت کے میدان میںہندستان انڈونیشیا کے درمیان 15 ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔

اس ک ےعلاوہ وزیر اعظم نریندر مودی صدر ویدودو کے ساتگ جکارتہ میں منعقد پتنگ نمائش دیکھنے پہنچے۔پتنگ پروگرام میں دونوں لیڈران نے ساتھ میں پتنگ بھی اڑائی ۔

پی ایم مودی اس کے بعد جکارتہ کے استقلالا مسجد میں صدر ویدودو کے ساتھ پہنچے۔وزیر اعظم مودی نے انڈونیشیا میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ساتھ کھڑے رہنے کا وعدہ کیا۔

واضح ہو کہ مودی مشرقی ایشیا کے تین ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو انڈونیشیا کی دارالحکومت جکارتہ پہنچے تھے۔