آئی پی ایل میں مسلسل 5 نصف سنچریاں، بٹلر نے سہواگ کا ریکارڈ برابر کردیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2018

ممبئی: 

آئی پی ایل میں جوز بٹلر نے مسلسل5 نصف سنچریاں بنا کر وریندر سہواگ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین نے ممبئی انڈینز سے میچ میں ناقابل شکست 94 رنز کی اننگز کھیلی، اس کی بدولت راجستھان رائلز پلے آف کی دوڑ میں شامل رہی، وریندر سہواگ نے 2012میں لگاتار5 ففٹیز بنائی تھیں، اتوار کو بٹلر نے9 چوکے اور5 چھکے لگائے، ان کی ٹیم نے 7 وکٹ سے میچ جیتا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں جوز بٹلر نے کہا کہ میں اپنی اچھی فارم سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں،اگلے میچز میں بھی یہ سلسلہ برقرار رکھوں گا۔ منگل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف نصف سنچری بنا کر 27 سالہ جوز بٹلر کے پاس ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے انھوں نے چنئی سپرکنگز کیخلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور95ناٹ آئوٹ بنایا تھا، وہ رواں آئی پی ایل کے 12 میچز میں56.55 کی اوسط سے509رنز اسکور کر چکے ہیں، اس دوران ان کااسٹرائیک ریٹ 153.77 رہا۔