آج سونیا – راہل سے ملیں گے کمارسوامی ، کابینہ کی فائنل فہرست کے تحت ہوگا تبادلہ خیال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2018

کرناٹک انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے چل رہا ہائی وڈٹیج ڈرامہ یدو رپا کے استفعی پر ختم ہو گیا۔ ریاست میں اب کانگریس – جے ڈی ایس کی حکومت بننے جا رہی ہے ۔ 23 مئی کو جے ڈی ایس کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی وزیر اعلیٰ عہدہ کی حلف برداری سے قبل پیر کے روز دہلی میں سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی سے اور موجودہ صدر راہول گاندھی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ اس درمیان کرناٹک کابینہ سے ممکنہ وزراء کے تحت تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ زرایعہ کے مطابق ، کرناٹک میں بدھ کے روز سی ایم کمارسوامی کے ساتھ 33 وزرء بھی خلف برداری کریں گے۔ ان میں سے کانگریس کے 20 اور جے ڈی ایس کے 13 ایم ایل اے شامل ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ 224 رکنی کرناٹک اسمبلی میں سی ایم کو ملا کر 35 ایم ایل اے وزرعہ بن سکتے ہیں۔انتخابات میں کانگریس نے 78 اور جے ڈی ایس نے 38 سیٹیں جیتی ہیں۔