آسام میں بی جے پی ایم ایل اے اور ان کے خاندان کو ملا ’’مشتبہ شہری ‘‘ ہونے کا نوٹس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

آسام کے برکھولا اسمبلی علاقہ سے بی جے پی ایم ایل اے اور ان کےاہل وعیال کو غیر ملکی شہر یوں سے متعلق ٹریبونل نے نوٹس جاری کیا ہے ۔ ٹربیونل نے یہ نوٹس ’’ مشتبہ شہری ‘‘ ہونے کے شک کی بنیاد پر جاری کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹریبونل نے بی جے پی ایم ایل اے کشور ناتھ، ان کی بیوی نیلم ناتھ ، ان کے چار بھائیوں اور ان کے ایک دیگر رشتہ دار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔

نوٹس کے مطابق کشور ناتھ ان کے خاندان کے ارکان کو کہا گیا ہےکہ وہ ٹربیونل جج کے سامنے پیش ہو کر یہ ثابت کریں کہ وہ لوگ ہندوستان کے شہری ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان ہندوستانی باشندہ ہیں اور وہ اپنے شہرییت ثابت کرنے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ زرایعہ کے مطابق ناتھ نے اسمبلی اسپیکر کو اس نوٹس سے واقف کرا دیا ہے ۔

کشور نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان ہندوستانی شہری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اہم کاغزات کے ساتھ کورٹ جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے وہ ہندوستان کے شہری ہیں ۔ واضح رہے کہ انہوں نےکانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت کے حکم پر ٹربیونل نے انہیں نوٹس بھجا ہے ۔

اس سے قبل ’’ شہری ترمیمی ایکٹ 2016 ‘‘  کے تحت کافی مخالفت ہو چکی ہے جس کے مطابق لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ آسام سمجھوتے کے خلاف ہے جس میں تجویز کی گئی تھی کہ جو لوگ بھی 1971 کے بعد بانگلہ دیش سے ہندوستان آئیں ہیں انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔