بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کریں ہندستانی کمپنیاں: حسینہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-May-2018

کولکاتہ:  بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ہندستان سے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیشی سرمایہ کاروں کو ہندستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں اور سرمایہ کاری کے عمل کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

محترمہ حسینہ نے گزشتہ شام اپنے دو روزہ ہندستانی دورے کے دوران ہندستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرکے ہند ۔ بنگلہ دیش کے درمیان کاروباری مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش 2020 تک آٹھ فیصد مجموعی گھریلو مصنوعات کی شرح حاصل کرکے 2021 تک اوسط آمدنی والا ملک بننے کی طرف گامزن ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش سارک ممالک میں ہندستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔  سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعدمحترمہ حسینہ مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کی میزبانی میں راج بھون میں منعقد ضیافت میں شریک ہوئیں۔