بگ باس کی مونالیسا کا ہاٹ ویڈیو ہوا وائرل ، دیپکا کے گانے ’’ لہو منہ لگا گیا ‘‘ پر کیا ڈانس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-May-2018

سابق بگ باس حصہ دان اور مشہور بھوجپوری اداکارہ مونالیسا کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ۔وہ دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ کے گانے ’’ لہو منہ لگا گیا‘‘ پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ گولیوں کی راسلیلا ، رام لیلا کا یہ گانا کافی مشہور ہوا تھا ۔ حالانکہ مونالیسا نے یہ ویڈیو تین ماہ قبل پوسٹ کیا تھا ، لیکن اب وائرل ہوجانے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے۔

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ مونالیسا شاندار ڈانسر ہیں ۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے اپنے فینس کو مایوس نہیں کیاہے ۔ اس ویڈیو میں ان کے پرفیکٹ اکسپریشن اور موس انہیں اور بھی دلچسپ بنا رہے ہیں ۔ بگ باس کے درمیان بھی ان کا ڈانسنگ ٹیلنٹ کئی مرتبہ سامنے آیا تھا ۔ انہوں نے نچ بلئے میں اپنے شوہر وکرانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی پرفارم کیا تھا۔