بھابھی جی ” کے وبھوتی کو ملا سلمان خان کا ساتھ”

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-May-2018

سلمان خان کی فلم “بھارت”میں ایک ستارے جڑ رہے ہیں ۔پرینکا چوپڑا ،دشا پاٹنی ،تبو کے بعد اب ایک ٹی وی اداکار اس فلم کا حصہ بن گئے ہیں۔انہیں آپ چھوٹے پردے کے مشہور شو’بھابھی جی گھر پر ہیں”میں گوری میم کے شوہر کے کردار میںدیکھتے ہیں۔جی ہاں وبھوتی جی یعنی آصف شیخ بھی بھارت میں نظر آنے والے ہیں۔

آصف شیخ کی اس فلم میں اینٹری کی خبر ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے ٹویٹ ر کے ذڑیعے شیئر کی ۔علی نے ٹویٹ میں لکھا ، معروف و مشہور فنکار آصف شیخ ،جو بھابھی جی گھر پر ہیں میں دیکھے جاتے ہیں۔پورے 12 سال کے بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔بتادیں صرف آصف ہی نہیں سلمان پرینکا چوپڑا کے ساتھ بھی دس سال بعد کوئی فلم کرنے جا رہے ہیں۔اسس ے پہلے وہ پرینکا کے ساتھ مجھ سے شادی کروگی 2004 ،سالام عشق 2007 اور گاد تسی گریٹ ہو2008 میں نظر آ چکے ہیں۔

وہیں تبو کی بات کریں تو تبو اور سلمان سال 2014 میں آئی ‘جے ہو’کے بعد اب ساتھ کام کریں گے۔یہ فلم سال 2019 کی عید کے موقع پر رلیز ہوگی۔فلم کو ڈائریکٹ کرنے کی ذمہ داری “تائیگر زندہ ہے”اور “سلطان”والے علی عباس ظفر ہی نبا رہے ہیں۔وہ مسلسل ٹویٹر کے زریعے فلم سے  جڑی اپڈیٹ دیتے رہتے ہیں۔