بہار کی طرح کرناٹک میں مودی۔شاہ کے باہر کے ہونے کا ٹیگ کام نہیں کرے گا:بی جے پی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-May-2018

بنگلورو۔ بہار کے 2015میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کی طرح کرناٹک میں باہر کے ہونے کا ٹیگ مودی اور امت شاہ پر کام نہیں کرے گاکیونکہ یہاں کے بی جے پی لیڈران نے بہار کے برخلاف ان کو کافی تشہیر کی ہے اور ان کو بہتر انداز سے واضح کیا ہے ۔بی جے پی کے ایک لیڈر نے یہ بات بتائی۔بی جے پی کے اس سینئر لیڈر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہار کے انتخابات اور کرناٹک کے انتخابات میں بنیاد ی طور پر فرق ہے ۔

بہار میں مودی اور شاہ کے بڑے کٹ آوٹس لگاتے ہوئے اس مسئلہ کے لئے ہمارے حریفوں کو ایک موقع دیا گیا تھا ،اس سے آرجے ڈی ۔جے ڈی یو کی مہم کو تقویت ملی تھی تاہم کرناٹک میں اس طرح کے کٹ آوٹس نہیں لگائے گئے ہیں

اس لیڈر نے دعوی کیا کہ کرناٹک میں کانگریس سے اقتدار چھیننے کے لئے بی جے پی بھرپور کوشش کرے گی اور پھر راجستھان ،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے مجوزہ انتخابات میں اقتدار پر قبضہ برقرار رکھے گی۔