تلنگانہ بس اورلاری تصادم: سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک، 15 زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-May-2018

تلنگانہ میں منکونڈرو منڈل کے چام جریلا میں آج ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اورلاری کے آپسی تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ بس وارنگل سے کریم نگر کی جانب جارہی تھی اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔اس حادثہ میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موتہوگئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔

زخمیوں کو یہاں سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔وزیر اعلی کے چند شیکھر راؤ نے اس حادثہ پرگہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے ہرممکن مدد دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔