جب کرن جوہر نے پہلی مرتبہ اپنی جنسیت پر کھل کر کی تھی بات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2018

کرن جوہر ایک اچھے فلمساز ہیں ۔ بنداس جج بھی ہیں ۔ دیگر نئے چہروں کو لانچ بھیکر چکے ہیں۔ موقع ملتا ہے ڈانس کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔ شاہ رخ خان کے اچھے دوست ہیں ۔ اب دو بچوں کے سنگل پیرنٹ بن چکے ہیں ۔ یہ باتیں تو سبھی جانتے ہیں کرن کے بارے میں ۔ جو بات لوگ نہیں جانتے تھے یا صرف اس کے تحت باتیں کرتےرہتے تھے وہ یہ ہے کہ کیا کرن جوہر ہم جنس پرست ہیں؟ اس سوالیہ نشان  کا جواب خود کرن نے سال 2017 میں دیا تھا۔ ان کی بایوگرافی انسوٹیبل باو کےزریعہ انہوں نےاس ایشو پر واضح طور پر بات کی تھی۔

ویسے ایسا کم ہی ہوا ہے کہ کرن نے فلموں سے ہٹکر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہو۔ کتاب آنے کے بعد انہوں نےزندگی کےہرپنےکو پلٹکر دیکھا اور پھر میڈیا کے سامنے اپنی باتیں بھی بے فکری سے رکھیں۔

انہوں نے کہا ’’ ہر کوئی جانتا ہے کہ میری جنسی واقفیت کیا ہے ۔ مجھے اس سے متعلق چیکھ کر بتانے کے ضرورت نہیں ہے ۔ میں اگر اس کے بارے میں بولوں گا، تو ہو سکتا ہے مجھے جیل بھی جانا پڑجائے ۔ ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق کرن جوہر نے یہ بھی کہا کہ میں وہ تین لفظ کبھی نہیں بولوں گا جو ہر شخص میرے بارے میں جانتا ہے ۔