جموں۔ سری نگر میں گرینیڈ دھماکے، 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی، درجن بھر گاڑیوں کو پہنچا نقصان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2018

جموں ۔سری نگر جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے جنرل بس اسٹینڈ میں گذشتہ رات دیر گئے مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں ریاستی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ گرمائی د ارالحکومت سری نگر کے صفا کدل میں ایک ایسے ہی حملے میں سڑک پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

جموں بس اسٹینڈ میں گرینیڈ حملے کے بعد وہاں متعدد سخت گیر تنظیموں بشمول آر ایس ایس، وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے درجنوں کارکن جمع ہوئے اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا حسب معمول موقع پر پہنچ کر سیکورٹی ادارے کے ترجمان کی طرح میڈیا کو بریف کرنے لگے۔

پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’جنگجوؤں کے ایک گروپ نے گذشتہ رات دیر گئے جنرل بس اسٹینڈ میں پٹرول پم کے نذدیک کھڑی ایک پولیس جپسی کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جس کے پھٹنے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے‘۔ انہوں نے بتایا ’زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت سیلکشن گریڈ کانسٹیبل شاہ اسرار ولد امان اللہ ساکنہ سرنکوٹ پونچھ، ایس پی او ڈرائیور ارجن ولد ڈیرو لال ساکنہ شاما چک جموں اور عام شہری جگ دیو راج ولد پریم چند