جموں وکشمیر کے شوپیاں میں پی ڈی پی ممبراسمبلی کے گھر پٹرول بم سے حملہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-May-2018

سری نگر: وادی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔ پتھر بازوں کے ذریعہ شوپیاں میں اسکولی بچوں کو نشانہ بنانے کے بعد پی ڈی پی ممبراسمبلی کے گھر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

اس حملے میں کسی طرح کے جان ومال کا نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ سیکورٹی اہلکار نے سرچ آپریشن تیز کردیا ہے

اطلاعات کے مطابق وادی میں دہشت گرد اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں، اس لئے مسلسل کشمیر کا ماحول خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بدھ کوپتھربازوں نے رینبو انٹرنیشنل اسکول کی بس پر حملہ کردیا۔

بس میں اس وقت 50 بچے سوار تھے۔ پتھر بازی کے اس واقعہ میں کئی بچوں کو شدید چوٹ آئی ہیں۔ دو بچوں کے ہاتھ میں جبکہ ایک بچے سرپر شدید چوٹ آئی ہے