حیدرآباد:تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا آٹھواں تربیتی اجتماع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-May-2018

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا آٹھواں تربیتی اجتماع اتوار3 جون کو صبح 10:00بجے تادوپہر 1:30 بجے دن مسجد عامرہ عابڈزمیں منعقد ہوگا۔ اسپیشل افسرپروفیسر ایس اے شکور سفر حج کے انتظامات سے متعلق اہم امور پر روشنی ڈالیں گے۔ مولاناشاہ محمد جمال الدین مفتاحی کا خصوصی خطاب ہوگا۔

علمائے دین فضائل و مناسک حج و عمرہ اورآداب زیارت روضہ نبوی ﷺ بیان کریں گے۔ عازمین حج سے بہ پا بندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کے لئے خصو صی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اراکین حج کمیٹی نے عازمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

عازمین سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں پرائیویٹ ٹور آپریٹر س کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کر سکتے ہیں۔