رتک کی فلم کے سیٹ سے وائرل ہوئی ان کی تصویر، الگ انداز میں نظر آئے کریش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2018

بالی ووڈ کے سپر اسٹار رتک روشن کا لک ایک بار بھر خبر وں میں ہے ۔ در اصل ان کی فلم ’’ سپر 30 ‘‘کے سیٹ سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے اور اس تصویر میں رتک روشن سادہ انداز میں پینٹ ، شرٹ اور ہاف سویٹر پہنے نظر آہے ہیں۔ اس لک کی ایک خاص بات اور ہے اور بے شک آپنے رتک کو اس طرح اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ زرا غور سے دیکھئے اس تصویر میں رتک کی مونچھے نظر آہی ہیں ، عا م طور پر اپنی فلموں میں کلین شیو رہنے والے رتک کا یہ مونچھوں والا انداز کافی مختلف ہے اور وہ اس میں کافی اچھے بھی نظر آہے ہیں ۔

وکاس بہل کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم سال 2019 میں رلیز ہونے والی ہے ۔ اس فلم میں رتک روشن پروفیسر آنندکمار کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ یہ وہی آنند سر ہیں جو اقتصادی طور پر کمزور طلبہ کوآئی آئی ٹی امتحان کی ٹرینگ دیتے ہیں ۔ آنند سر کی کوشنگ ایسی ہے کہ ان کے ذیادہ تر ہر طلبہ آئی آئی ٹی میں سلکٹ ہوتے ہیں ۔ اس کام کی وجہ سے آنند کو سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے اعزازحاصل کر چلے ہیں ۔فی الحال اسی فلم میں رتک روشن لگے ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے اور کوئی پروجکٹ ہاتھ میں نہیں لیا ہوا ہے ۔