رمضان اسپیشل میں تربوز کا جوس آپ کی پانی کی کمی کو کرے گا دور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2018

رمضان میں سخت گرمی میں پورے دن پیاسے رہنے سے کہیں نہ کہیں جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔خاص طور رمضان جب گرمیوں میں ہوں۔گرمیوں میں افطار میں تربوز کا شربت بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ تیز گرمی میں ٹھنڈک دینے کا کام کرتا ہے۔اسے آپ آسانی سے گھر میں کد بنا سکتے ہیں۔

تو چلئے آپ افطار میں بنائیں تربوز کا جوس۔

اجزا

تربوز۔250 گرام

کھیرا۔1 کٹا ہوا

پودینہ کی پتیاں۔8 سے 10

لیمو ۔ 1

چاٹ مصالحہ۔آدھا چمچ

سوڈا واٹر۔¼کپ

بنانے کی ترکیب

سب بسے پہلے ایک جار لیں اور اس میں تربوز ،پودینہ کی پتیاں ،لیمو کا رس ،کھیرا کٹا ہوا اور چاٹ مصالحہ ملادیں۔پھر اسے بلینڈر کی مدد سے بلینڈ کر لیں۔بلینڈ کرنے کے بعد اسے چھننی سے چھان کر گلاس میں جوس کو نکال لیں۔اب اس میں آپ سوڈا واٹر ملا دیں۔آپ کا تربوز کا جوس بن کر تیار ہو گیا۔اگر آپ کو مصالحہ کم لگتا ہے تو حسب ذائقہ آپ ملا سکتے ہیں۔