رمضان اسپیشل ڈش:کباب ہوں اور گرما گرم،توآج آپ کے لئے پیش ہیں چپلی کباب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2018

لفظ کباب سنتے ہی آگیا نہ منھ میں پانی تو دیر کس بات کی آج ہماری اسپیشل ڈش میں کباب پیش ہیں۔پوری دنیا میں اسے شوق و ذوق سے کھایا جاتا ہے۔ کباب کا مطلب ہے سیخ میں پکا کر گرل پر یا کھلی آگ پر پکانا، فرائی کرنا یا جلانا۔اگر کباب سیخ پر یا پھر ڈونر کباب کی شکل میں پیش کیا جائے تو پھر مزہ ہی الگ ہے۔مختلف ملک ۔مقامات  پر مختلف قسم کے کباب کھائے جاتے ہیں جو کہ بہت مزیدار اور چٹخارےدار ہوتے ہیں۔ کباب کا نام لیا جائے اور منہ میں پانی نہ آئے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ تو لیجئے  لذیذ مزیدار کباب کی ریسیپی قارئین کی نذر پیش ہیں۔

چپلی کباب میں جو اجزا ءاستعمال کئے جاتے ہیں ان کا تعلق افغانستان سے ہے اس لئے اس میں اناردانہ اور ثابت دھنیا پایا جاتا ہے جو کہ کباب کے منفرد ذائقے کی وجہ ہے۔ ان اجزا کے امتزاج سے بننے والے کباب لذیذ  ہوتے ہیں۔

چپلی کباب:اجزا

بیف کا قیمہ…..ایک کلو

گندم کا آٹا…..چار کھانے کے چمچ

لال مرچ پائوڈر…..ایک کھانے کا چمچ

پیاز…..کٹا ہوا ایک عدد

زیرہ…..ایک چمچ

گرم مصالحہ…..ایک چمچ

ہرا دھنیا…..چار کھانے کے چمچ

نمک…..حسب ذائقہ

ہری مرچیں…..تین عدد

ثابت دھنیا…..کوٹا ہوا ایک چمچ

انڈا…..ایک عدد

انار دانہ…..ایک چمچ

آئل…..ایک چمچ

بیکنگ پائورڈر…..آدھا چمچ

ٹماٹر…..کٹے ہوئے دو عدد

تیل…..فرائی کے لئے

سب سے پہلے ایک باؤل لیں اس میں قیمہ اور باقی سارے اجزا ڈال کر ان سب کو خوب اچھی طرح مکس کریں پھر ہاتھ کی مدد سے گول کباب بنالیں اور پھر ہلکے تیل میں توے پر چپلی کباب فرائی کریں اور گرم نان اور دہی کے ساتھ نوش فرمائیں۔ یاد رہے کہ تلنے سے پہلے درمیان میں ٹماٹر کا ٹکڑا رکھیں اور ٹماٹر والی سائیڈ پہلے فرائی کریں۔