رمضان کے لئے آئی ایس نے جس روایت کو بتایا تھا گناہ ، پھر اسی پر لوٹا موصل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-May-2018

قریب تین دن تک دہشت گرد تنظیم آئی یاس کے قبضے  میں رہنے کے بعد موصل اب آزاد ہو چکا ہے۔موصل کے آزاد ہونے کے بعد یہ رمضان کا پہلا مہینہ ہے۔یہاں ڈرم کی آواز کے ساتھ سحری کا اعلان کیا جا رہا ہے۔آئی ایس کے قبضے کے دوران سحری میں ڈرم بجانے سمیت رمضان کے مہینےمیں دیگر روایتی طریقوںپر روک لگادی گئی تھی۔آئی ایس کے لڑاکے ڈرم سمیت کئی دیگر روایتوں کو گناہ مانتے ہیں۔

موصل کو گزشتہ سال جولائی میں آئی یاس کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔اس سال ماہ رمضان کی شروعات مئی کے درمیان میں ہوئی ہے۔رمضان کا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ ہی ڈرم سمیت مختلف روایتوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

رمضان میں ڈرم بجانے کو مشہرتی کہا جاتا ہے اور اسے موصل کی مذہبی اور سماجی وراثتم مانا جاتا ہے۔ریان خالدی اور علی محبوب روایتی رات کے کھانے کے بعد رات میں ڈرم بجا رہے ہیں۔