روٹی فلم کی اداکارہ انیتا سنہا کا انتقال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-May-2018

مشہور و معروف اداکارہ انیتا سنہا کا انتقال ہو گیا ہے۔وہ روٹی فلم میں راجیش کھنہ کے ساتھ نظر آئی تھیں۔انہوں نے جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کریئر کی شروعات کی تھی ۔انہوں نے ممبئی کے سدھارتھ نگر میں واقع اسپتال میں آخری سانس لی۔

ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب تھی تھیں۔ان کے آس پاس کے لوگ انہیں ماتا جی کہہ کر بلاتے تھے۔انہیں 31 مئی کی دوپہر طبیعت خراب ہونے پر موتی لال نگر اسپتال لے جایا گیا۔

 انیتا سنہا نے شادی نہیں کی تھی۔ان کا ایک منھ بولا بیٹا ہے۔ان کے والد صاحب یوپی کے لکھنؤ کے رہنے والے تھے۔کچھ وقت پہلے ہی پالیزہ فلم میں کام کر چکی اداکارہ گیتا کپور کے انتقال کی خبر آئی تھی۔وہ اولڈ ایج ہوم میں تھیں ان کے بچے آخری وقت میں بھی ان سے ملنے نہیں پہنچے تھے۔