سری دیوی کی موت کی جانچ کے لئے دائر کی گئی عرضی سپریم کورٹ میں خارج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-May-2018

سپریم کورٹ نے سری دیوی کی موت کی جانچ کے معاملے میں دائر عرضی خارج کر دی ہے۔فلم میکر سنیل سنگھ نے سری دیوی کی پر اسرار موت کی جانچ کو لیکر سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔چیف جسٹس دیپک مشرا اور اے ایم کھنولکر اور ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے جمعہ کو اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جانچ کی مانگ کو خارج کر دیا ہے۔سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا “ہم اس معاملے میں پہلے بھی دو عرضی خارج کر چکے ہیں۔ہم دخل نہیں دے سکتے۔

واضح ہو کی 24 فروری کو بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت واقع ہو نے کی خبر سامنے آئی تھی۔گیم آف کے فلم میکر سنیل سنگھ نے اس معاملے میں مارچ میں ہائی کورٹ میں عرضی دالی تھی۔اس وقت ان کی عرضٰ خارج ہو گئی تھی۔اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا،یہاں بھی ان کی عرضی خارج کر دی گئی ہے۔

بتادیں کہ سنیل سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ 20۔26 فروری کے درمیان دبئی میں ہی تھے۔جب سری دیوی کی موت ہوئی۔سنیل کے مطابق ہوٹل ملازمین نے جو باتیں انہیں بتائیں،میڈیا کے سامنے آئے بیان سے وہ باتیں کافی الگ ہیں۔سنیل کے مطابق ،عمان میں سری دیوی کے نام پر انشیو رینس پالیسی تھی جو تبھی مل سکتی تھی جب ان کی موت یونائیٹڈعرب امارات میں ہوتی،جہاں تک فارنسک رپورٹس کی بات ہے تو ان میں سامنے آیا تھا کہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوب کر بہیوش ہو جانے سے ہوئی ہے۔