سونم کی مہندی میں دیوانہ ہوا بالی ووڈ ، سویگ میں نظر آئے یہ سلبریٹیز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-May-2018

گزشتہ کچھ روز سے مسلسل خبروں میں رہیںبالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی رسمیںشروع ہو گئی ہیں۔ اتوار کے روز سونم کی مہندی کی رسم کی ادائگی ہوئی ، جس میں بالی ووڈکے کئی اداکار پہونچے ۔ یہاں پہونچے یہ سلبریٹیز پورے سویگ میں نظر آئے ۔ کرن جوہر کا انداز تو بالکل جدا نظر آیا ۔ سونم کی مہندی میں شری دیوی کی بیٹیاں جہانوی اورخوشی بھی روایتی ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔

سونم کپور کے کزن اور بونی کپور کے بیٹے ارجن کپورمہندی تقریب میں سنتری رنگ کے کرتے میں نظر آئے ۔ ارجن نے یہاں فوٹوگرافروںکے لئے پوز بھی دیا ۔

شری دیوی کی بیٹی جہانوی بھی سونم کی مہندی میں پہونچی تھی ۔وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، ان کے سفید رنگ کے لہنگے نے محفل میں چار چاند لگا دئے۔

سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کا انداز بالکل الگ نظر آیا ۔ اکثر مغربی پہناوے میں نظر آنے والی شنایا روایتی ڈریس میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔

سونم کپور کے کزن مطلب ان کی پھوپھی کے بیٹے موہت مارواہ کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے ۔ مہندی تقریب میں وہ بھی پہونچے تھے اور یہاں سب سے الگ نظر آ رہے تھے ۔ لال رنگ کے کرتے میں موہت کافی ہینڈسم دکھ رہے تھے۔

فیشن کے معاملہ میں جہاں لڑکیوں میں سونم کپور کو آئکن مانا جاتا ہے وہیں دوسری جانب کرن جوہر مردوں کا فیشن آئکن مانے جاتے ہیں۔ سونم کی مہندی میں کرن کا یہ انداز اس بات کو ثابت بھی کرتا ہے ۔

رانی مکھرجی بھی یہاں پورے سویگ میں نظر آئیں ۔ حالانکہ رانی نے روایتی لباس جیسا کچھ نہیں پہنا تھا ۔ وہ سفید رنگ کی ڈریس میں نظر آئیں ۔

سونم کے چچا سنجے کپور اور ان کی بیوی مہیپ بھی مہندی میں پہونچے تھے ۔ سنجے اور مہیپ نے فوٹوگرافروں کے لئے پوز بھی دیا۔

مہیپ نے بھی سفید ڈریس پہنی تھی ۔ مہیپ خود ایک جولری ڈزائنر ہیں اور شاید اسی لئے ان کا فیشن سنس بھی کمال کا ہے ۔

سونم کی مہندی میں بونی کپور بھی نظر آئے ۔ بونی کپورانل کپور کے بڑے بھائی ہیں۔

سونم کی مہندی میں کرن کھیر بھی پہونچی تھیں ۔ ہر بار کی طرح یہاں بھی کرن خوبصورت ساڑی پہنے نظر آئیں ۔