سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی زبردست انٹری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-May-2018

ممبئی: 

بالی ووڈ کی خوربرواداکارہ اور فیشن آئیکون سونم کپور کی شادی کی تقریبات زوروشورسے جاری ہیں جب کہ ان کے سنگیت کے موقع پربالی ووڈ ستاروں نے زبردست انٹری دی، جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

سونمکپورکے سنگیت کی تقریب کے موقع پرانیل کپور کے گھرکو اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کے سنگیت کے موقع پروالد و اداکارانیل کپور کے ڈانس کے بھی خوب چرچے ہوئے، جس سے سب ہی محظوظ ہوئے جب کہ انٹرنیٹ پربھی ان کی وڈیو خوب وائرل ہورہی ہیں۔